ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی گونڈمی ٹول گیٹ پر چالیس روپئے کی جگہ پر چار لاکھ روپے ٹول فیس؛ بینک کارڈ استعمال کرنے والے ہوشیار!!

اڈپی گونڈمی ٹول گیٹ پر چالیس روپئے کی جگہ پر چار لاکھ روپے ٹول فیس؛ بینک کارڈ استعمال کرنے والے ہوشیار!!

Mon, 13 Mar 2017 20:25:53    S.O. News Service

اڈپی 13؍مارچ (ایس او نیوز)ایک بہت ہی نادر اور حیرت انگیز معاملے میں اڈپی کے قریب گونڈمی ٹول گیٹ پر ایک کار کی فیس4 لاکھ روپے لیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق منگلورو سے ممبئی کی طرف اپنی کار میں سفر کرنے والے ایک ڈاکٹر نے گونڈمی ٹول گیٹ پر کار کی فیس 40روپے ادا کرنے کے لئے اپنے اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال کیا۔ ٹول گیٹ کے اہلکار نے مشین پر کارڈ سوائپ کرنے کے بعد فیس کے رسید دیدی۔ مذکورہ ڈاکٹرنے سلپ چیک نہیں کی اور سیدھے آگے بڑھ گیا۔ مگر کچھ دور جانے کے بعد اس نے اپنے موبائل پر بینک سے موصول ہونے والا پیغام دیکھا تو اس کے ہوش اڑ گئے۔ کیونکہ اس کے کھاتے سے ٹول گیٹ کی فیس کے طور چار لاکھ منتقل کیے گئے تھے۔ گھبرا کر اس نے ٹول گیٹ کی سلپ چیک کی تو اس میں بھی چالیس روپے کے بجائے چار لاکھ روپے درج تھے۔ ڈاکٹر نے سفر منقطع کرتے ہوئے واپس گونڈمی ٹول گیٹ کی راہ لی اور وہاں پہنچ کر اہلکاروں کوڑے ہاتھوں لیا اور اپنی رقم نقد واپس دینے کی ضد پر اڑا رہا۔ پھر پوری رات ٹول گیٹ پر ہی رک کر اہلکاروں کی طرف سے نقد رقم جمع کرکے واپس لوٹانے پر ہی اس نے ممبئی کا سفر اختیارکیا۔

اس خبر میں اپنے ڈبیٹ اور کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کے لئے سبق ہے کہ جہاں کہیں بھی کارڈ کا استعمال کریں ، ایک بار ملنے والی سلپ کو ضرور چیک کرلیا کریں، ورنہ کہیں چالیس روپے کے بجائے چار لاکھ روپے کی چپت نہ لگ جائے۔


Share: